ڈیرہ مراد جمالی، ٹرک نے موٹرسائیکل سواربچے کو کچل دیا،ڈرائیورموقع سے فرار

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:06

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) ڈیرہ مراد جمالی کے مین بازار میں ٹرک نے موٹرسائیکل سواربسواربچے کو کچل دیا ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مین بازار میں ڈی سی چوک قومی شاہراہ پر ٹرک نمبر ea5495 نے 14سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جانبحق موٹرسائیکل سوار بچیکی شناخت خان محمد جمالی کے نام سے کی گئی ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ٹرک کوتحویل میں لیکرلاش کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں