محکمہ ایریگیشن کے آفیسران نے گھڑنگ ریگولیٹر کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر3 کلومیٹر کے لگ بھگ ڈی سلٹنگ/بھل صفائی کروائی

جمعرات 10 جون 2021 22:55

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ایریگیشن کے آفیسران نے گھڑنگ ریگولیٹر کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر۔

(جاری ہے)

3 کلومیٹر کے لگ بھگ ڈی سلٹنگ/بھل صفائی کروائی ہے جس سے پانی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے جو کہ علاقے میں زرعی پانی کی فراہمی میں کافی مقدار میں اضافہ ہونے کی امید ہے اگر کیرتھرکینال میں بلوچستان کے حصے کا پانی فراہم ہوا تومذکورہ کینال کے اس حصے کی بھل صفائی کی بدولت ٹیل کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو بھی بروقت پانی کی رسائی ممکن ہونے کی توقع ہے کیونکہ کینال کی تہہ مٹی سے بھر گئی تھی ضرورت اس امر کی ہے کہ سندھ سے بلوچستان کے حصے کا زرعی پانی کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اس حوالے سے مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں نے کمشنر نصیر آباد کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیل کے زمینداروں کو زرعی پانی کے حصول میں مشکلات کا ازالہ بھی ممکن ہوگا زمینداروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی کے احکامات پر کی جانے والی بھل صفائی کے بعد مذکورہ کینال کے اس حصے میں پانی کی فراہمی میں حائل مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگیا ہے گھڑنگ ریگولیٹر کے مقام پر بھل صفائی کا کام ایس ای ایریگیشن عبدالرزاق جمالی ایکسین ایریگیشن محمد ظفر آرائیں و ایس ڈی او ایریگیشن کیرتھرکینال کریم بخش جویا کی نگرانی میں کروایا گیا جن کی انتھک محنت کی بدولت صفائی کا عمل صحیح معنوں میں پائیہ تکمیل تک پہنچا تین کلو میٹر کے قریب بھل صفائی /ڈی سلٹنگ کے عمل سے کسانوں کے مسائل میں کافی کمی واقع ہوگی اس سے قبل ٹیل تک ذرعی پانی کی فراہمی میں رکاوٹ پیش آتی تھی واضح رہے گزشتہ دنوں کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے گھڑنگ کے مقام پر کیرتھرکینال میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیکر سندھ اور بلوچستان کے ایریگیشن عملے سے تفصیل سے بریفنگ حاصل کی تھی اور کیرتھرکینال میں بلوچستان کے حصے کے ذرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اوراسی دوران کیرتھرکینال کے کچھ حصے کی ڈی سلٹنگ کے حوالے سے بھی احکامات دیئے تھے جس پر ایریگیشن کے آفیسران نے عملی جامعہ پہناتے ہوئے تین کلو میٹر بھل صفائی کا عمل پائیہ تکمیل تک پہنچا یا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں