پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ کایومِ پاکستان کے موقع پر بیان

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:08

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں معاشرے میں عدم مساوات کو کم کرنے ، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے مزید کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن درپیش چیلنجزپر قابوپانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اتحاد، ایمان، نظم و ضبط کے ساتھ ملک کو مضبوط اور خوش حال بنا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں نئی حکومت محنت اور قابلیت سے شاندار کامیابیاں حاصل کرے گی ،پاکستان کو ایک خوشحال پرامن ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔

\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں