ڈیرہ مراد جمالی کے گلی محلوں میں زہریلے مچھروں سے بچائو کا سپرے شروع

پیر 25 مارچ 2024 17:14

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی میں مچھر ماراسپرے شروع کردیا مین بازارسمیت ہروارڈز کے گلی محلوں کی سطح پرمچھرمار اسپرے کیا جائیگا تاکہ عوام کو زہریلے مچھروں سے نجات مل سکیں ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے مچھر مار اسپرے کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نےکہاکہ رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی شہرمیں زہریلے مچھروں کے خاتمے کے لیے مچھر مار اسپرے شروع کردیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ مچھر مار اسپرے کا مقصد عوام کو مخلتف موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے انہوں نے کہاکہ مچھر مار اسپرے مین بازارسمیت شرقی اور غربی کے واررڈ کے گلی اور محلوں کی سطح پر کیا جائیگا

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں