میر سلیم احمد خان کھوسہ کی ہندؤوں کے تہوار ہولی کے موقع پر نصیر آباد ڈویژن سمیت ملک بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش

پیر 25 مارچ 2024 18:53

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے ہندؤوں کے تہوار ہولی کے موقع پر نصیر آباد ڈویژن سمیت ملک بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والی ہندو برادری بھی ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے، اس حوالے سے ان کا کردار قابل تحسین ہے، حکومت صوبے میں آباد ہندو برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے۔\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں