نصیرآباد وجعفرآباد پولیس کی مشترکہ کارروائی،منگولی پولیس تھانہ کی حدود سے ڈکیتی ناکام بناکر ایک ملزم گرفتار

منگل 2 اپریل 2024 22:01

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) نصیرآباد وجعفرآباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکےمنگولی پولیس تھانہ کی حدود سے ڈکیتی کو ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیاہے، پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ شہید نزیر احمد عمرانی منگولی کی حدود شفیع محمد عمرانی لاڑو کے قریب سے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار غلام نبی سے اسلحہ کے زور پر سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2024 چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کی فوری اطلاع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی محمد عمر اعوان نے ملزمان کا تعاقب کیا اور جعفرآباد پولیس سے باہمی رابطہ پر ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار قادر رند نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے اے ون سٹی کے مقام پر ملزمان کا گھیراؤ کرکے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل کو اپنے قبضے میں لے لیا ، دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے گرفتار ڈاکو سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں