عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت ، جرائم کی روک تھام اور ڈسپلن میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرینگے ،ایس ایس پی کچھی

منگل 2 اپریل 2024 22:02

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی نے کہا کہ قیام امن کو برقرار رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی، عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت ، جرائم کی روک تھام اور ڈسپلن میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرینگے ،انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران محنت اور دیانتداری سے کرائم پر فوکس کریں، بددیانت افسران کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسران کو کارکردگی کے مطابق ہی ذمہ داریاں دی جائیں گی، اچھی کارکردگی دکھانے والے آفیسر کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیا جائے گا ،ہم عوام کے خادم اور عوام کی مفادات اور علاقائی اجتماعی مفادات کو دیکھتے ہوئے اپنی ترجیحات کوآگے لے جائیں گے، ضلع کچھی کے امن کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہش مند ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں