پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز عمرانی کاٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کا دورہ

پیر 15 اپریل 2024 17:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز عمرانی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نصیر عمرانی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر یاسین ڈومکی نے رکن صوبائی اسمبلی کو مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ د ی ۔ شہناز عمرانی کے ہمراہ ان کے فرزند حماد صادق عمرانی اور ان کی صاحبزادی بھی ساتھ تھی ۔شہناز عمرانی نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے تمام مسائل حل کو کرکے نصیرآباد عوام کو مفت طبی امداد اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔ ڈاکٹرز حضرات غریب عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔۔\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں