محراب پور ، نواحی علاقے میں گھر کو آگ لگنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ، کئی مویشی بھی جل گئے

جمعہ 3 مئی 2019 16:07

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) محراب پور کے نواحی علاقے گاؤں فتح محمد آرائیں کے قریب گاؤں صوبو خاصخیلی میں ایک گھر کو اچانگ آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی نصیراں خاصخیلی بنت صوبو خاصخیلی موقعہ پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ سات سے زائد مویشی اور گھر کا سامان بھی جل کر راکھ بن گیا بچی نصیراں کی افسوسناک موت پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا جبکہ علاقے میں سوگ کی صورتحال ہے ،بچی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے کیلئے چولہے میں آگ جلائی گئی تھی جس سے گھر کو آگ لگ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں