نوشہرو فیروز،محراب پور ملک اور چانڈیو برادری کے نوجوانوں کا معمولی بات پر جھگڑاکلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:12

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) محراب پور ملک اور چانڈیو برادری کے نوجوانوں کا معمولی بات پر جھگڑاکلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محراب پور کی ملک برادری اور چانڈیو برادری کے نوجوانوںکے درمیان معمولی بات پر کوٹری روڈ پر ایور شائین اسکول کے سامنے راستے میں رکشہ کھڑا کرنے پر ہوئی جھگڑے میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے بعد چانڈیو برادری کے نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر دوبارہ کوٹری روڈ پر دکان پر بیٹھے تھے کہ آکر حملہ کر دیا جس نوجوان ماجد علی ملک کلہاڑی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ڈاکٹر وں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نواب شاہ اسپتال ریفر کردیا ہے جس کے بعد پولیس نے دونوں گروپوں کی این سی داخل کرلی ہے ملک برادری نے چانڈیو برادری کے چھ افراد اور چانڈیو برادری نے ملک برادری کے بارہ افراد کیخلاف این سی داخل کروائی ہے #

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں