نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راو نے دوسرے روز ٹایفائیڈ کیمپ کا دورہ کیا

منگل 19 نومبر 2019 20:02

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد را نے انسداد ٹائیفائڈ مہم کے دوسرے روز آج مدرسہ ہائی اسکول نوشہرو فیروز میں قائم کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں لگائی گئی ویکسین اور تعداد اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرا نہوں نے اسکول کے بچوں کو ٹیکے لگوانے کے لئے آمادہ بھی کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ سے بچا کی یہ مہم 18 نومبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے رہ نہ جائے تمام بچوں کا ریکارڈ رکھا جائے۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہروفیروز کا دورہ کیا۔انہوں نے کالج میں داخل طالبات اور مقرر اساتذہ اور دیگر عملے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد را نے اس موقع پر اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کامپلیکس کا دورہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کامپلیکس میں داخل اسپیشل بچوں سے ملاقات کی اور انہیں دی جانے والی تعلیم کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ اس موقع پر اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ اسکول میں بچوں کے لئے ٹرانسپورٹ اور کھیلوں کے سامان کی ضرورت ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹ اور کھیلوں کا سامان جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسپیشنل بچوں سے سوال جواب بھی کئے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں