گندے پانی اور برساتی پانی کی نکاسی کے لئے تمام مطلوبہ مشینری اور انتظامات مکمل کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز

منگل 2 جون 2020 17:40

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی ضلعی نگران کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ غلام حیدر شیخ کے علاوہ تمام اسسٹنٹ انجنیئرز اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام شہروں سے گندے پانی اور برساتی پانی کی نکاسی کے لئے تمام مطلوبہ مشینری اور انتظامات مکمل کئے جائیں۔ جوبھی ملازم اپنے فرائض سرانجام نہیں دیتا اسے نوکری سے فارغ کرکے کام کرنے والا عملہ مقرر کیا جائے۔ جن ڈرینج ڈسپوزل پر بجلی کی فراہمی کے مسائل ہیں انہیں حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بجلی نہ ہونے کی صورت میں متبادل انتظامات کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈسپوزل چیک کریں گے جہاں بھی کوئی کمی کوتاہی پائی گئی اس کی رپورٹ بالا افسران کو ارسال کی جائے گی۔ تمام ڈسپوزل کا فیول کے خرچہ کی فہرست فراہم کی جائے جہاں فیول کا خرچہ زیادہ ہے وہاں بجلی کے سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے۔ اس سے قبل پبلک ہیلتھ کے ایکسین نے اجلا س کو بتایا کہ گزشتہ چھے ماہ سے بجٹ نہ ملنے کے باعث انتظامی اور مرمتی امور سرانجام دینے میں مسائل پیش آرہے ہیں۔ مورو کنڈیارواور نوشہروفیروز میں ڈرینج اور آکسیڈیشن کی ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے اسکیمیں مکمل ہونے کے بعد مسائل میں کافی کمی آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں