گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا

ہفتہ 30 جولائی 2022 22:41

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) خون سفید ہو گیا، تھاروشاہ کے گاں فضل محمد سیال میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھاروشاہ کے گاں فضل محمد کھوکھر میں گھریلو تنازع پر ڈنڈوں کے پے در پے وار کرکے اپنے پڑے بھائی 40 سالہ محمد آچر کھوکھر کو قتل کردیا ملزم گرفتار، واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوا لے کردی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،مقتول کے دوسرے بھائی محمد عمر کھوکھر نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزم علی محمد کا زہنی توازن درست نہیں ہے، ایس ایچ او راحم علی واسوانو کے مطابق واقع کی ہر رخ سے تفتیش شروع کردی گئی ہے پوسٹمارٹ رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں