غیر ملکی ماہر آثار قدیمہ کے نام پر ہوائی ٹکٹ دینے کا معاملہ، غلط پروپیگنڈہ کرنیوالے ملازمین بارے کمیٹی کا قیام ،تحقیقات کا آغاز

ہفتہ 11 مئی 2024 22:05

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) شہید بے نظیر بھٹو ویٹرنری یونیورسٹی اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ماہر آثار قدیمہ کے نام پر ہوائی ٹکٹ دینے کے معاملے میں غلط پروپیگنڈہ کرنے والے ملازمین سے متعلق کمیٹی کے قیام پرملازمین پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ملوث عناصر یونیورسٹی کو بدنام کرنے کے لئے غیر ملکی آثار قدیمہ کے لئے ہوائی جہاز کے ٹکٹ میں کرپشن کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یونیورسٹی کے ملازمین ٹرانسپورٹ اور جعلی بھرتیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں معاملہ کی تحقیقات کے لئے وائس چانسلر کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے تحقیقات رپوٹ مکمل ہونے کے بعد ملوث ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں