ضلع شہید بینظیرآباد میں بلدیاتی انتخابات (کل) ہوںگے ،تمام انتظامات مکمل

ہفتہ 25 جون 2022 18:13

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) ضلع شہید بینظیرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل (اتوار) ہونگے تمام انتظامات مکمل ضلع میں 81 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 160 حساس قرار سیکیورٹی انتظامات سخت تفصیلات کے مطابق ضلع میں بلدیاتی انتخابات کل منعقد ہونگے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرشہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کی زیر صدارت ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے تمام رٹرننگ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کل منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیصاف و شفاف انعقاد کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں کیونکہ یہ ایک قومی کاز ہے جس کو ایمانداری سے سرانجام دینا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے پولیس کی جانب سے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں 682 پولنگ اسٹیشنز میں 441 نارمل، 81 انتہائی حساس اور 160 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن پر سی سی ٹی کیمرا نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کے دوران ضلع میں 3 ہزار 58 پولیس اہلکار اوافسران اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد پرویز احمد کلوڑ نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں کل 682 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 168 مرد، 168 خواتین اور 346 مشترک پولنگ اسٹیشن شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ان پولنگ اسٹیشنز میں 2436 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں 1247 مرد، 1189 خواتین کے لئے شامل ہیں الیکشن کے دوران کل 9 لاکھ 18 ہزار 128 ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے جن میں 5 لاکھ 278 مرد اور 4 لاکھ 17 ہزار 850 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں