شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک ، ایک زخمی ، چار گرفتار

اتوار 30 مئی 2021 18:25

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران مبینہ شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک شدت پسند ہلاک ، ایک زخمی اور چار کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے علاقہ سپلگہ میں اتوار کو سرچ آپریشن کیا جس کے دور ان دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی تاہم جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک،ایک زخمی ہو ا ہے، سیکورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا نام معتبر خان ،زخمی کا نام حافظ الدین بتایا گیا ،دیگر گرفتار شدہ دہشت گردوں میں نور علی، حضرت علی اور بیت اللہ وغیرہ شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں