شمالی وزیرستان،سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ہفتہ 13 اگست 2022 23:32

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ میر علی میں پیش آیا جس میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، واقعہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے ۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں