نوشہرہ ورکاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا

اتوار 9 اگست 2020 16:00

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) ملک بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ سر سبز پنجاب پروگرام کے تحت ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نو شہرہ ورکاں میں 25اگست تک پچیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ورکاں میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی، تحصیلدار چوہدری محمد اکرم، نائب تحصیلدار ہمایوں وڑائچ، اے ڈی ایل جی محمد آصف تارڑ، محکمہ زراعت سے انسپکٹر رانا شبیر حسین، لائیو سٹاک کے ملازمین اور خصوصاً ٹائیگر فورس کے جوان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سپریٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی کا کہنا تھا کہ سر سبز پنجاب کا جو خواب ہے اسے عملی شکل دینے کے لیے حکومت وقت تحیہ کر چکی ہے اور اسے جلد پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں