نوشہرہ،کار سواروں کی رکشہ پر فائرنگ، نرس جاں بحق

ہفتہ 7 مئی 2022 13:48

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء) خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں مردان روڈ پر کار سوار ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

نوشہرہ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرس تھی۔واردات انجام دینے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں