پرویز خٹک اور اسدقیصر کے انتخابی مہم چلانے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہورہا ہے، اے این پی امیدوار وں کا الزام

اتوار 22 جولائی 2018 19:10

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 25 سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوار ملک جمعہ خان اور پی کے 63 کے نامزد امیدوار شاہد خٹک نے خیبرپختونخوا کی نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این اے 25 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سابق سپیکر اسدقیصر کے انتخابی مہم چلانے کیلئے اب بھی سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہورہا ہے کیونکہ سابق حکومت کے ایک مشیر اور تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کا فرنٹ مین سرکاری مشینری کا حصہ ہے اور اپنے زیراثر محکمے کی بھرتیاں، فنڈز اور سرکاری گاڑیاں مذکورہ امیدواروں کیلئے استعمال کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک جمعہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ نگران حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر کو کے پی کے ٹیوٹا کا ایم ڈی لگانے کے بعد فرینڈلی تبادلے کے احکامات جاری کئے جس پر سرے سے کوئی عمل درآمد ہی نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایم ڈی ٹیوٹا کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کررکھی ہے کیونکہ وہ سینکڑوں غیرقانونی بھرتیاں کرچکے ہیں جبکہ درجن بھرسرکاری گاڑیاں غائب کرچکا ہے جس کے متعلق میڈیا رپورٹس بھی آچکی ہے کہ وہ گاڑیاں اسدقیصر کے علاوہ پرویز خٹک کی انتخابی مہم چلانے میں استعمال ہورہی ہے ملک جمعہ خان نے واضح کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہوچکا ہے تحریک انصاف کو نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی حمایت حاصل ہے ایسے حالات میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد غیر یقینی ہوگیا ہے اور عوامی نیشنل پارٹی اس دھاندلی کے خلاف اعلیٰ سطح پر احتجاج کرے گی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں