نوشہرہ ، کمرے کی چھت مہمانوں پر جاگری،2 موقعہ پر جاں بحق

جمعرات 21 فروری 2019 22:30

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) نوشہرہ کے علاقے نظام پور کئی میں کمرے کی چھت مہمانوں پر جاگری۔پولیس تھانہ نظام پور کے مطابق گزشتہ روز شدید بارشوں کی وجہ سے نظام پور کے علاقے حمید آباد کئی میں شادی کی دعوت دینے والے قریبی رشتہ داروں کھر کے ساتھ متسل بٹھک میں سوئے ہوئے تھے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے خستہ حال کمرے کی چھت مہمانوں پر جاگری جس کے ملبے تلے دونوں مہمان عثمان اور احسان اللہ دب کر موقعہ پرجابحق ہوگئے۔

لوگوں نے آپنی مدد آپ کے تحت دونوں مہمانوںکی نعیشیں چھت کے ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔جہاں ڈاکٹرز نے دونوں کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق جابحق احسان اللہ کو نعیش ابائی گاوں آکوڑہ خٹک اور عثمان خان کی نعیش بدرگہ شیر گڑھ ضلع مردان منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نظام پور کئی میں سریر خان کے قریبی رشتی دار عثان خان ولد بلند خان سکنہ بدرگہ شیرگڑھ ضلع مردان اور احسان اللہ ولد حمید اللہ اپنے رشتہ دار کی شادی کی دعوت دینے ماموں سرید خان کے گھر ائے ہوئے تھے رات کو شدید بارش کی وجہ سے گھر کے ساتھ متسل بٹھک کی چھت رات گئے دونوں مہمانوں پر جاگری جس کے نتیجہ میں دونوں مہمان موقعہ پرجابحق ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ نظام پور سب انسپکٹر محمد ایوب خان کے مطابق مقامی گاوں کے لوگوں نے دونوں جابحق افراد کی نعیشیں چھت کے ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں ڈاکٹرز نے دونوں کی موت کی تصدیق کردی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں