پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید

جمعہ 12 جولائی 2019 13:40

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) منصور امان کے مطابق نوشہرو کے مختلف علاقوں مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گروں کو ہلاک کیا گیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ایک ایس ایچ او سمیت 4 جوان بھی زخمی ہوئے۔ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مطہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی، دونوں دہشتگرد 25 جون کو ڈی ایس پی اور پولیس موبائل حملے میں ملوث تھے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں