نوشہرہ،جے یو آئی کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی تیاریاں

خیرآباد کے مقام پر اٹک پل کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھ دیئے گئے

پیر 21 اکتوبر 2019 23:33

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علما ،ْ اسلام ف کی حکومت کے خلاف 27اکتوبر کو آزادی مارچ اور آسلام اباد دھرنے کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت کی واضح ھدایات پرآزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے کے پی پولیس نے تیاریاں شروع کر لی ہے۔ خیر اباد کے مقام پر اٹک پل کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھ دیئے گئے خیبر پختون خوا کو پنجاب سے ملانے والا گیٹ وے اٹک پل پر مزید کنٹینرز رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے کے پی پولیس نے تیاریاں شروع کر لی ہے خیر اباد کے مقام پر اٹک پل کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھ دیئے گئے خیبر پختون خوا کو پنجاب سے ملانے والا گیٹ وے اٹک پل پر مزید کنٹینرز رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کے دوران جی ٹی روڈ کو خیر اباد کے مقام پر بند کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب گورنمٹٹ ہائیر سیکنڈری سکول خیر اباد میں پولیس کی نفری پڑاو ڈالے گی اس سلسلے میں تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے تقریبا 1 ہزار پولیس اہلکاروں کی نفری خیراباد اٹک پل پر تعینات کی جائے گی۔ ڈی پی او نوشہرہ کپٹن ر منصور امان نے گزشتہ روزگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خیراباد ار ایچ سی کا دورہ بھی کیا ۔ دوسری جانب پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی وجہ سے نہ صرف سکول میں بچوں کی پڑھائی متاثر ہوسکتی ہے بلکہ ارایچ سی میں ائے ہوئے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جمیعت علماء اسلام ف کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی خان نے کہا کہ آزادی مارچ کے قافلے 31 تاریخ کو اسلام اباد پہنچے گی ہم پرامن لوگ ہیں اور پر امن احتجاج ہمارا ائینی حق ہیں اگر ہ میں روکنے کی کوشش کی گئی یا ہم ہمارے اوپر تشدد کیا گیا تو پھر ہم بھی بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہونگے۔مدارس دینہ کے خلاف اصلاحات کے نام پر کریک ڈاون کیاجارہا ہے مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ سلیکٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رشکی انٹرچینچ ،کرنل شیرخان،اور خیبرآباد اٹک پل کو بھی وزارت داخلہ کی حکم نامہ کے بعد مکمل طور پر بند کردیاجائیں گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں