نوشہرہ ،ْپیپلزپارٹی کا وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 16 جولائی 2021 23:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی نوشہرہ کے کارکنوں کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے قائممقام صدر شیخ انور ، ضلعی جنرل سیکرٹری سعید اللہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات فلک ناز خان اور تینوں تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت سینکڑوں کارکنوں نے کی مطاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر وفاقی وزیر علی امین کے خلاف اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین شوبرا چوک سے ہوتے ہوئے نوشہرہ پریس کلب پہنچے جہاں پر احتجاجی ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کر دی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی ضلع نوشہرہ کے قائممقام صدر شیخ انور ، ضلعی جنرل سیکرٹری سعید اللہ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات فلک ناز خان ،تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت ، جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان ، تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس تحصیل جہانگیرہ کے صدر نجیب اللہ خٹک سمیت فیض احمد نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ وہ پوری اسلامی دنیا کا لیڈر تھا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملککو ایٹمی قوت بناکر اس ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، علی امین گنڈا پور جیسا شخصبھی شہید زوالفقار علی بھٹو کے خلاف اپنی ناپاک زبان استعمال کر رہا ہے ایسا شخص بھٹو جیسے لیڈر کا نام لینے سے پہلے منہ دھویا کریں کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو ہی ایسے لیڈر تھے کہ انہوں نے پاکستان میں قادیانی کو کافر قرار دے کر یہ ثابت کر دیا تھا کہ وہ حقیقی معنوں میں سچے عاشق رسول تھے مقررین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت علی امین گنڈا پور کو لگام ڈال کر پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کی کردار کشی سے باز رکھے بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں