نوشہرہ:سکول فیس کی عدم ادائیگی ،سکول انتظامیہ نے دوطلبا بھائیوں کوتپتی دھوپ میں کھڑا کر کے سزا دی

زیادہ دیر دھوپ میں کھڑا رکھنے پر دونوں طلبا کو شدید بخار ہوگیا اور ساتھ ساتھ ذہنی کوفت میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں والدین سکول انتظامیہ کی روئیے کے خلاف سراپا احتجاج ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، وزیر تعلیم سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 14 ستمبر 2021 23:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) سکول فیس کی عدم ادائیگی ،سکول انتظامیہ نے دوطلبا بھائیوں کوتپتی دھوپ میں کھڑا کر کے سزا دی ، زیادہ دیر دھوپ میں کھڑا رکھنے پر دونوں طلبا کو شدید بخار ہوگیا اور ساتھ ساتھ ذہنی کوفت میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں والدین سکول انتظامیہ کی روئیے کے خلاف سراپا احتجاج ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، وزیر تعلیم سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ اس سلسلے میں کشتی پل نوشہرہ کلاں کے رہائشی حاجی امیر ذادہ خان ولد خانزادہ خان نے میڈیاکو بتایا کہ میرے دو بیٹے محمد انس زادہ اور محمد یوسف زادہ پشاور ماڈل سکول ( نوشہرہ کیمپس ) میں پڑھتے ہیں ، لیکن کچھ مجبوروں کی وجہ سے دونوں کی سکول ٹیوشن فیس رہ گئی تھی اورہم سکول فیس ادا نہ کر سکے جس پر سکول انتظامیہ نے میرے دونوں بیٹوں محمد انس زادہ اور محمد یوسف زادہ کودوران پڑھائی کلاس سے نکال کر دونوں کوتپتی دھوپ میں کھڑا کر دئیے اور میرے بیٹیوں کے مطابق کہ ہم دو پریڈ یعنی ایک گھنٹہ اور 20منٹ مسلسل دھوپ میں کھڑے رہے ،حاجی امیرزادہ خان نے مزید بتایا کہ زیادہ دیر دھوپ میں کھڑا رھنے سے میرے دونوں بیٹوں کو شدید بخار لاحق ہوگیا ہے اور ان کا پورا جسم درد کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پشاور ماڈل سکول( نوشہرہ کیمپس) انتظامیہ کی فیس کی ادائیگی سے انکاری نہیں تھے اور نہ ہیں لیکن اس نے ہمارے بچوں کو جس طرح ہراساں کیا وہ انتہائی غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان ، وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شہرام ترکئی ، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ سمیت پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے سکول انتظامیہ کی اصلاح کریں کیو نکہ ہم والدین اپنے بچوں کو حصول علم کے لئے سکولوں میں بھجواتے ہیں نہ کہ ذہنی کوفت سے دوچار کرانے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں