نوشہرہ ،نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے پندرہ سالہ موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی ، نوجوان جاں بحق

جمعہ 8 اکتوبر 2021 18:05

نوشہرہ ۔8اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2021ء) :نوشہرہ پیر سباق روڈ پر ایگریکلچر ریسرچ ا نسٹیٹوٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے پندرہ سالہ موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی ، نوجوان جاں بحق۔

(جاری ہے)

نور علی شاہ سکنہ زرہ میانہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں موجود تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ میرا پندرہ سالہ بیٹے ساحل ولد نور علی شاہ ساکن زڑہ مینہ جو کہ اپنی مو ٹر سائیکل پر نوشہرہ میں مستری خانہ میں کام سیکھنے جارہا تھا کہ پیر سباق روڈ زرعی فارم کے قریب ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہوگیا جب میں موقع پر پہنچا تو میرے بیٹے ساحل کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی تھی اور موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا تھا ،نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں