نوشہرہ :اکبرپورہ پولیس نے مرغوں کو لڑوا کر جواء کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر سائیکلیں اور مرغ بطور ثبوت قبضہ پولیس۔مقدمہ درج

ہفتہ 7 مئی 2022 00:16

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2022ء) اکبرپورہ پولیس نے مرغوں کو لڑوا کر جواء کھیلنے والے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔موٹر سائیکلیں اور مرغ بطور ثبوت قبضہ پولیس۔مقدمہ درج۔سلیم خان SHO اکبرپورہ معمول کی گشت پر تھے سے اطلاع ملی کہ واپڈا کالونی میں کچھ اوباش نوجوان مرغوں کو لڑوا کر جواء کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طورپر پولیس نفری کو ہمراہ لیکر چھاپہ لگایا گیا۔

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے راہ فرار اختیار کیا۔ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے 05 ملزمان اکرام اللہ ساکن تارو،خادم جان ساکن زخی قبرستان،لیاقت شاہ ساکن پشاور،فیض الرحمن ساکن نوشہرہ کلاں اور یاسین ساکن پبی کو گرفتار کر لیا گیا۔داو پر لگا مرغا اور دو عدد موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس کرکے ملزمان کو تھانہ اکبرپورہ منتقل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں