حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہیں، خورشید جمالدینی

منگل 7 جون 2022 20:24

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہیں۔ ضلعی میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہر طرف لاقانونیت ہیں۔ ضلعی میں پراسیس کمیٹی کانام نشان نہیں جس کا مرضی اپنی طرف سے اپنا نرخ نام ترتیب دے اور اپنی من مانی کریں اپنا پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ مرغی ، گائے، بکری کا گوشت ، سبزیاں، دالیں ، گھی اور فروٹس خریدنا غریب عوام کے بس کی باتیں نہیں ہیں ۔

علاقے میں جانوروں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود قصائیوں نے اپنی ایک الگ حکومت قائم کی ہوئی ہے انتظامیہ کے نرخ نامے کو مننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع میں بے روزگاری اپنی انتہا تک پہنچ چکی ہے علاقے میں کوئی کارخانہ اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان پریشان حال ہے ۔ اگر کچھ لوگوں کا گزر و بسر زراعت سے ہو رہاہے تو ان پر واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی پوری کردی ہے۔ لہذا ہم موجودہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ غریب عوام کی صبر کا امتحان مت لیں اور خوب خرگوش سے بیدار ہو جائے اور غریب عوام کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں اور دکانوں کی طرف سے مصنوعی مہنگائی کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے تاکہ غریب عوام کو کچھ ریلیف مل سکی

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں