بارڈر ٹریڈ کو فروغ، بدامنی کا خاتمہ، لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان مسئلہ کا پرامن حل نکالنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،مقررین

اسلام ا ور قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ہے،نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کی تقریب سے خطاب

اتوار 21 جنوری 2024 20:35

و*نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) اسلام ا ور قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں میر گل خان نصیر چوک پر نیشنل پارٹی کے رہنما سردار آصف شیر جمالدینی صوبائی جنرل سیکریٹری خیر بخش بلوچ پی بی 34 کے امیدوار فاروق بلوچ بابو خان جان بلوچ وکرم بلوچ احسان بڑیچ اور رسول بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے نوشکی کے سابقہ منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا عوامی نمائندوں نے عوام کے کے فلاح بہبود کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیکر غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اس لیے نوشکی کے باشعور عوام ملازمت مافیا لینڈ مافیا کرپشن بھتہ خور مافیا اور سیاسی پارٹیاں بدلنے والوں کے جھانسے میں نہ آئے آگر عوام نے چند پیسوں کی خاطر ماضی کی غلطی دہرائی تو پستی پسماندگی ان کا مقدر اور پچھتاوے کے سوا انھیں کچھ حاصل نہیں ہوگا مقررین نے کہا ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اپنے دور اقتدار میں اپنے مدبرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے جنرل مشرف کے لگائی ہوئی آگ کو بجھا کر بلوچستان میں امن کے قیام کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تاریخی اقدامات کیے جو نیشنل پارٹی کے علم دوستی کا عملی ثبوت ہے مقررین نے کہا جیمعت علما اسلام کے دورِ حکومت میں بلوچستان میں نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت پر اپنے کو کسی طرح بھی بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی بی این پی اور جمعیت کے آشیر باد سے عبد القدوس بزنجو جیسے ناائل شخص کو وزیر اعلی بنا اپنے مفادات حاصل کرنے والے کسی طرح بھی عوام کے دوست اور خیر خواہ نہیں ہوسکتیہیں مقررین نے کہا نیشنل پارٹی اقتدار میں آ کر لیڑروں کا احتساب کریگی مسقبل میں بلوچستان میں نیشنل پارٹی کی حکومت ہوگی ہم اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کرنیگے ہمارے اکابرین میر غوث بخش بزنجو نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے تاریخی سیاسی جد وجہد اور قربانیاں دی ہیں ہم ان کے پیروکار کار ہے کسی طرح بھی عوام کو مایوس نہیں کرنیگے مقررین نے الزام لگایا قوم پرست اور مزہب پرست امیدوار کارنز میٹنگ کے نام پر بھاری رقم دیکر نئی روایت قائم کر دی ہے مقررین نے کہا فاروق بلوچ باکردار شخصیت کے مالک ہے آس لیے نوشکی کے باشعور عوام 8 فروری کو آری کے نشان پر مہر لگا کر اپنے ظلم زیادتیوں اور کرپشن کا بدلہ لیں مقررین نے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کے بلوچ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مزامت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار وارں کو ہرگز ووٹ نہ دیں مقررین نے کہا اقلیتی برادری بلا خوف خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں جس طرح ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے تربت کو ایک مثالی شہر بنایا اگر فاروق بلوچ کامیابی ہوئے تو نوشکی کے عوام تبدیلی محسوس کرینگے مقررین نے کہا بارڈر ٹریڈ کو فروغ بدامنی کا خاتمہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے مسلہ کا پرامن حل نکالنا ہمارے ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں