ٰعوام کو افطاری ، تراویح سحری کے اوقات میں اور اسٹوڈنٹس کو اسسٹڈی کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

پیر 18 مارچ 2024 22:55

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) اہلیان نوشکی اور رخشان سوشل ویلفیئر فورم کے زیراہتمام علاقہ میں خودساختہ مہنگائی ، دیہی فیڈروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ ۔ احتجاجی مظاہرے سے رخشان سوشل ویلفیئر فورم کے چیرمین کامریڈ جمیل بلوچ ، سوشل ایکٹیوسٹ کامریڈ حمید بلوچ ، رخشان سوشل فورم کے رہنما علی اصغر بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے علاقے میں خودساختہ مہنگائی اور بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

عوام کو افطاری ، تراویح سحری کے اوقات میں اور اسٹوڈنٹس کو اسسٹڈی کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوا ہے ۔ عوام سراپا احتجاج ہے ۔ اہلیان نوشکی بجلی لوڈشیڈنگ سے عاجز اچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

واپڈا کی زمینداروں کے ساتھ ضد اور عنا کی وجہ سے بوجھ دیہی فیڈروں میں عوام پر پڑھ رہی ہے ۔ تین گھنٹہ بجلی ملنے سے عوام کے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

زمیندار بھی ہمارے بھائی ہے ان کو مکمل بجلی دینا چاہیے کیونکہ ملکی معیشت زراعت سے وابسطہ ہے ۔ زمینداروں کو جان بوجھ کر دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔ سیاسی پارٹیاں اپنی خاموشی توڑے اور عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کے خلاف آواز بلند کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم این اے اور ایم پی اے نوشکی اس کا فوری نوٹس لیکر دیہی فیڈروں کو مکمل بجلی فراہم کیا جائے اور نوشکی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کا فوری نوٹس لے لیں ۔ تاکہ عوام کی داد رسی ہوسکیں ۔ عوامی نمائندے چیف کیسکو سے ملاقات کریں اور بجلی کا ایشو کے مسئلہ کا حل نکل سکیں ۔ بجلی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف وقتا فوقتا آواز بلند کرکے احتجاج کرینگے اور پمفلٹ بھی جاری کرینگے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں