عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کا لیڈر بن کر ابھر ے ہیں، سید صمصام علی شاہ بخاری

پیر 11 نومبر 2019 20:15

عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کا لیڈر بن کر ابھر ے ہیں، سید صمصام علی شاہ بخاری
اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ 11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) یواین او میں تقریر کے بعد عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کا لیڈر بن کر ابھر ے ہیں اس وقت عالم اسلام کے دولیڈر ہیں ایک عمران خان اور دوسراطیب اردگان سید صمصام علی شاہ بخاری عمران خان کا ویڑن لیکر آپکے پاس آیا ہوں میری وزارت اور محکمہ زراعت کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک نعمان لنگڑیال تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد میں وزیر اعظم ایمر جنسی زررعت پروگرام کے تحت گندم کی بوائی کیافتتاح کے موقع پر عوام اور کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اشتعمال اراضی سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہاہے ملک کو آگے لیجانے کیلیے کسانوں کو آگے لیجانا ہوگا حکومت زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلیے ہمیں عمران خان کا ساتھ دیناہوگا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسانوں کا معیارزندگی بدلنے اور زرعی انقلاب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے کسانوں کو ارزاں نرخوں پر زرعی بیج آلات اور دیگر اشیا کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے انشااللہ ہم اپنے کسان بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کاافتتاح کرکے مودی اور ہندووں کے سنیے پر مونگ دل دیاہے اس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے دس سال بعد اس راہداری کے اثرات سامنے آنا شروع ہوجائینگے ایک عظیم۔

(جاری ہے)

لیڈر دس نہیں بلکہ ایک سوسال کے فوائد سوچتاہے عمران خان نے راہداری منصوبے میں ایک لمبی سوچ کامظاہرہ کیاہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے۔میرے ساتھ فروری میں اوکاڑہ کا دورہ کرنے کاوعدہ کیاہے اور وہ اپنی دورے کے دوران بہت بڑے پیکج کااعلان کرینگیصوبائی وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے رینالہ خورد میں وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کے قومی منصوبے و گندم کی بوائی 2019-20 کا افتتاح کیاانھوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت صوبہ میں گندم کی اوسط پیداوار میں 7 من فی ایکڑ اضافہ کیلئے 9 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں