اوکاڑہ،پولیس کاقمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون، 19گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:38

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پولیس تھانہ اے ڈویژن کاقمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون پولیس نے 19قمارباز گرفتار کرلئے، پولیس نے دائوپر لگی ہزاروں روپے کی نقدی رقم برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اور تھانہ اے ڈویژن قلب سجاد کی ہدایت پر اے ایس آئی حفیظ اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ پر چی جواء کھیلنے والے قماربازوں سہیل ساجد،محمد فاروق،شہزاد احمد،ساجد،رضوان اقبال ،عبدالرحمان ،محمدندیم،محمدعلی،محمد عاصم،فیاض احمد ،ارسلان علی،عمر حیات ،پرویز اقبال، زوہیب،محمدزاہد،جعفرعلی،محمد افضل،محمدیسٰین،مبشر جمیل کو جواء پر چی کھیلتے موقع پر گرفتار کرلیا،پولیس نے قمار بازوں سے جواء پر چی والی وائوچربکیس اور ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرکے قبضہ میں لے لی،پولیس نے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر309/19درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں