دیپالپور،بصیرپور میں13سالہ بچے کوسوتیلے باپ نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا، مقدمہ درج

جمعہ 12 جولائی 2019 18:07

دیپالپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) دیپالپور کے علاقہ بصیرپور میں13سالہ بچے کوسوتیلے باپ نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مہتاب شاہ چھٹی کلاس کا طالب علم تھا، جس کو مہندی حسن نامی شخص نے لے پالک بیٹا بنایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بچہ دو روز کیلئے گھر سے دوستوں کے ساتھ نکلا تو سوتیلے باپ نے اس پر وحشیانہ تشدد کیا،جس کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا جا رہا تھا کہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسا۔

باپ نے بچے کو واپس اپنے گاؤں لے کر آنے کی بجائے اوکاڑہ کے مقامی قبرستان میں دفن کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایس آئی محمد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچے کی قبر کشائی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں