محکمہ پولیس ضلع اوکاڑہ کو کرپشن فری کا ہد ف حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل کوبروئے کا ر لایا جائے ،ڈی پی او جہانزیب نذیر

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:58

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر نے کہاہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ضلع اوکاڑہ کو کرپشن فری کا ہد ف حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل کوبروئے کا ر لایا جائے اس مہم میں تاجروں، علمائے کرام ، سول سوسائٹی اور صحافیوں سے بھی راہنمائی حاصل کی جائے پولیس فورس کا جو بھی فرد کرپشن میںملوث پایا گیا اس کوجیل کی ہوا کھانا پڑے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانز یب نذیر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے سخت فیصلوں کو عمل کا روپ دیا جائے چھوٹے سے چھوٹا ملازم یا بڑے سے بڑا افسر بھی کرپشن میں اپنے ہاتھ رنگتے ہوئے میں پایا گیا تو اس کوسزا لازمی طور پر ملے گی تب کسی بھی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ روزانہ اور ہر جمعہ کوبالخصوص کھلی کچہری میں ہر شہری کوحق حاصل ہے کہ وہ بتائے کہ کسی ملازم یا افسر نے اس کے کام کے بدلے رشوت طلب کی ہے انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں تاجر ، علمائے کرام ،صحافی ، وکلا ء اور سول سوسائٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے انہوںنے کہا کہ جب تک معاشرہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے راہنما پولیس سے تعاون نہیں کریں گے تب تک پولیس کرپشن جیسے اہم ایشو پر کامیابی سمیٹنے کا ہدف حاصل نہیںکر پائے گی انہوںنے مزید کہا کہ یہ کہہ دینا آسان ہے کہ کرپشن کا ختم کیا جائے لیکن اگر معاشرہ خود اس کے لئے ایک بھی قدم نہیں اٹھاتا تو کس طرح کامیابی حاصل ہو پائے گی انہوںنے امید ظاہر کی کہ جس طرح ضلع اوکاڑہ کے امن پسند شہریوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس کا ساتھ دیا ہے وہ کرپشن کی خاتمہ کے لئے بھی قدم سے قدم ملائیں گے جو کہ ہم سب کا شرعی او ر قانونی فرض ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں