محکمہ صحت اوکاڑہ کے ترجمان نے پولیوکیس سامنے آنے کی تردید کردی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:42

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) محکمہ صحت اوکاڑہ کے ترجمان نے ایک روزنامہ میں شائع ہونے والے خبر کہ " شیر گڑھ محکمہ صحت کے عملہ کی غفلت پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا" کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر حقائق کے منافی ہے واقعات کے مطابق 13 اکتوبر 2019 کو اڈہ گیمبر کے جنر ل فز یشن ڈاکٹر سید مبشر گیلانی نے اوکاڑہ کی سر ویلینس ٹیم کو 37/4L کی رہائشی 16 ماہ کی بچی انعم امین دختر محمد امین کے اچانک بخار اور جھٹکوں کے ساتھ دائیں بازو اور دائیں ٹانگ کے فالج ہونے کی خبر دی عالمی ادارہ صحت ضلع اوکاڑہ کے آفیسر ڈاکٹر محمد مدثر نے مذکورہ بچی کو اس کے گھر جا کر چیک کیا اور مکمل طبعی معلو مات اکھٹی کیں مذکورہ بچی انعم امین دختر محمد امین حفاظتی ٹیکوں کے کارڈ کے مطابق انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پانچ دفعہ پی چکی ہے اور طبعی طور پر یہ پولیو کی مریض نہ ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اس بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ لایا گیا جہاں پر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد صدیق انور نے ای ای جی ٹیسٹ اور طبعی معائنہ کے بعد مرگی کی تشخیص کی اور آج مورخہ 18 اکتوبر 2019 کو یہ بچی مکمل صحت یابی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سے ڈسچارج ہو چکی ہے ہسپتال میں مذکورہ بچی کے پاخانے کا ایک نمونہ ہو چکا ہے دوسرا نمونہ حاصل ہونے کے بعد یہ نمونہ جات این آئی ایچ لیبار ٹر ی اسلام آباد بھجوائے جائیں گے ۔این آئی ایچ لیبار ٹری اسلام آباد کے نتائج سے پہلے اس کیس کو پولیو کہنا قبل از وقت اور غیر ذمہ دارانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں