اوکاڑہ ، چیک نمبر 40ڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کمر توڑ کارروائی، بدنام منشیات فروش گرفتار

جمعرات 14 نومبر 2019 00:00

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) تھانہ صدر دیپال پور ضلع اوکاڑہ کے چیک نمبر 40ڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کمر توڑ کارروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات فروشوں عابد عرف پنوں ولد اشرف ریکارڈ یافتہ، تنویر عرف تنی ولد منور حسین ریکارڈ یافتہ، عرفان عرف عدی ولد اکرم ریکارڈ یافتہ، صفدر ودل شفیع ریکارڈ یافتہ وغیرہ جوکہ عرصہ دراز سے علاقہ کے اندر منشیات کا دھندہ کرتے ہیں، جن کی پشت پناہی بااثر شخصیات کرتے ہیں، منشیات کی روک تھام کیلئے اسی گاؤں کے رہائشی ملک تنویر اصغر مرکزی صدر انسانی حقوق نے آواز بلند کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان ڈی ایس پی سرکل دیپال پور چوہدری انعام الحق، ایس ایچ او صدر دیپال پور ملک طارق جاوید اعوان سے رابطہ کیا اور ملک تنویر اصغر نے پولیس افسران کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، اور پولیس افسران نے منشیات فروشوں کے خلاف کمرتوڑ کاروائی کرتے ہوئے چیک نمبر 40ڈی میں سرچ آپریشن کیا اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو بھاری منشیات برآمد کرکے جیل بھیج دیا۔

۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں