سیاسی ، جمہوری و عوامی خدمت کا فن خیرات میں حاصل نہیں ہوا ،یہ بطور سیاستدان سیاسی ورثے سے ملا، رائو محمد اجمل

عوامی خدمت ہی میرا سیاسی اوڑھنا بچھونا ہے ،ہمیشہ حکومتی ایوانوں میں علاقے کی نمائندگی کا حق ادا کیا، رکن قومی اسمبلی

پیر 6 فروری 2023 19:17

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ اتھارٹی حاجی راؤ محمد اجمل خان نے کہا ہے کہ سیاسی ، جمہوری اور عوامی خدمت کا فن خیرات میں حاصل نہیں ہوا ،یہ بطور سیاستدان سیاسی ورثے سے حاصل ہوا ہے ،عوامی خدمت ہی میرا سیاسی اوڑھنا بچھونا ہے ،ہمیشہ حکومتی ایوانوں میں علاقے کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ اتھارٹی حاجی راؤ محمد اجمل خان نے گزشتہ شب دیپالپور کی معروف بزنس مین پراچہ خاندان کے رہنما و معروف بزنس مین و چئیرمین موبائل ایسوسی ایشن دیپالپور حاجی شہزاد احمد پراچہ و ہم آواز پراچہ گروپ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پراچہ ہائوس محلہ مبارک علی چنڈور پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر سیاسی ، جمہوری اور عوامی خدمت کا فن مجھے خیرات میں حاصل نہیں ہوا بلکہ سیاست جمہوریت اور عوامی خدمت مجھے بطور سیاستدان سیاسی ورثے سے حاصل ہوا ہے میرے عظیم والد محترم حاجی راو محمد افضل خان مرحوم دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر قدیم تر انتہائی منجھے ھوئے با کردار ، با اصول پارلیمنٹرین تھے میرے والد محترم اور ہمارے سیاسی خاندان نے اپنی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تحصیل دیپالپور بھر میں بطور سیاسی و جمہوری اور عوامی خدمات کا ایک تاریخی بے مثال اور لازوال باب رقم کیا ہے ہمارے خاندان کی عظیم سیاسی روایات اور سیاسی خدمات پر ہمارے سیاسی مخالفین بھی میرے والد محترم میرے خاندان اور مجھے بطور سیاستدان قدر عزت اور توقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں ہمارے خاندان نے سرمائے کی بجائے عوامی خدمات کے بھروسے پر ایک عظیم تر سیاسی و جمہوری باب رقم کیا ہے جو گزشتہ کئی عشروں پر محیط ہے میرے والد محترم حاجی راو محمد افضل خان مرحوم نے 70 کی دھائی میں دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر تحصیل دیپالپور کے ایک انتہائی بزرگ ترین سیاستدان ، پارلیمنٹیرین اور سابق وفاقی وزیر میاں محمد یاسین خان بھٹو مرحوم کے ساتھ سیاسی سفر شروع کیا جس کا تسلسل میرے والد گرامی نے بطور ممبر صوبائی اسمبلی اور بعد میں بطور ممبر قومی اسمبلی جاری و ساری رکھا اور ان کی چار عشروں پر محیط سیاست اور عوامی خدمت کے بل بوتے پر میں آج موجودہ سیاسی مقام پر ھوں ، شرافت دیانت داری عوامی خدمات میرے والد محترم ہمارے سیاسی خاندان اور میرا بطور سیاستدان مشن رہا ہے جس کی بدولت دیپالپور تحصیل بھر کی عوام نے ہمیشہ ہمارے سیاسی خاندان پر بھرپور سیاسی اعتماد کیا ہے میرے والد محترم مرحوم اور میں نے بطور سیاست دان دیپالپور تحصیل بھر کے تمام گاوں کے معزز زمینداروں اور غریبوں اور کسانوں کو قدرومنزلت کی نظر سے دیکھا ہے اور ہمیشہ ان کے دکھ سکھ میں شامل ہوئے ہیں جس کی بدولت وہ ہمیں سیاسی طور پر اپنا سیاسی وجود کا حصہ سمجھتے ہیں ، ہماری اور ہمارے خاندان کی سیاسی جمہوری روایات دولت یا سرمائے کی بدولت پروان نہیں چڑھیں بلکہ یہ گزشتہ کئی عشروں ایک طویل سیاسی اور عوامی خدمت کا سنہری باب ہے جس کو اپنے خاندان کی عظیم روایات کے مطابق جاری و ساری رکھا جائے گا جبکہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں گلوبل ولیج کی سیاسی دنیا میں جدید جی فائیو ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی عوام کو دولت اور سرمائے ، زبانی جمع پونجی سے سیاسی طور پر بہکا نہیں سکتے اورر اس دور جدید کے سوشل میڈیا کی موجودگی میں کسی سیاسی شعبدہ بازی سے عوام کو سبق باغ نہیں دکھا سکتے یہ بلاشبہ سیاسی پریکٹیکل کا دور ہے اور باشعور عوام سیاسی خدمات کی بدولت اپنی سیاسی قیادت کا فیصلہ کرتی ہے عوامی خدمت ہی میرا سیاسی اوڑھنا بچھونا ہے اور میں نے ہمیشہ حکومت کے ایوانوں میں اپنی علاقے کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اپنے حلقے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ کر ترقیاتی میگا پروجیکٹس حاصل کر کے لانے کا ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے جمہوریت اور سیاست کی دوڑ میں شامل ہونا ہر پاکستانی شہری کا حق ھے مگر سیاست اور جمہوریت کے میدان میں کئی عشروں پر محیط عوامی خدمات کا ناقابل فراموش اور ناقابل زوال کو عوام کبھی پسند نہیں ڈالتی جبکہ میں نے اپنے حلقے اور عوام کی بھر پور نمائندگی کی بدولت بطور ممبر قومی اسمبلی سی پیک منصوبے کے تحت دیپالپور تا براستہ اوکاڑہ ، سمندری موٹروے تک موٹروے کا ترقیاتی میگا پروجیکٹس کی منظوری حاصل کر کے ایک نئے سیاسی تاریخی عوامی ترقیاتی میگا پروجیکٹ کا باب رقم کیا ہے جس کا سنگ بنیاد میں اپنے ہاتھوں سے کروں گا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں