گدا گری ایک معاشرتی لعنت اور سماجی بد صورتی ہے جس کے خاتمہ کے لئے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 20 فروری 2023 23:03

دیپالیور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے کہا ہے گدا گری ایک معاشرتی لعنت اور سماجی بد صورتی ہے جس کے خاتمہ کے لئے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، پیشہ ور بھیک مانگنے والے معاشرتی بگاڑ سماجی برائیوں کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس سلسلہ میں تمام ادارے اپنے ایکشن پلان تیار کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد گدا گری قوانین پر عملد ر آمد اور پیشہ ور گدا گری کے خاتمہ کے لئے کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے انسداد گدا گدی اور پیشہ ور گدا گروں کے خلاف اقدامات کے لئے اپنے عزم کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے اس سلسلہ میں اقدامات کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں