دیپالپور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ڈی پی او کا نوٹس ،موقع پر پہنچ گئے

منگل 21 فروری 2023 16:49

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2023ء) ڈی پی او اوکاڑہ او منصور امان دیپالیور میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہو موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی اورڈی ایس پی ، ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر دیپالپور کی حدود باہلی موڑ کے قریب علی الصبح دو نامعلوم ملزمان نے مرغیوں والی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ندیم نامی ڈرائیور زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہو گیا۔

نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منصور امان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جا ں بحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کو ہدایت کی کہ نا معلوم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں