غیرت کے نام پرایک اورہوا کی بیٹی موت کی بھینٹ چڑھ گئی

ملزم بھائی بد چلنی کے شبہ پربہن کو گولیاں مارکر فرار،مقدمہ درج

پیر 19 فروری 2024 20:19

غیرت کے نام پرایک اورہوا کی بیٹی موت کی بھینٹ چڑھ گئی
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو فائر مار کر قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بھومن شاہ میںملزم امجد کو اپنی شادی شدہ بہن 32سالہ صابرہ بی بی زوجہ رشید پر بدچلنی کا شبہ تھا جس پرگزشتہ روز ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر غیرت میں آکر ملزم امجد نے اپنی حقیقی بہن صابرہ پر فائر نگ کر دی ،گولیاں لگنے سے 32سالہ صابرہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم امجد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ،آن لائن کے مطابق پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ صدر دیپالپور پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد مصروف تفتیش ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں