پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بھرتی ہونے کی کوشش ناکام

کانسٹیبل بھرتی کیلئے کسی کی جگہ پیمائش دینے والا جعلی امیدوار گرفتار

ہفتہ 24 فروری 2024 14:20

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) پولیس کی بھرتی کے دوران پولیس کو چکمہ دینے والے جعلی امیدوار کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوکاڑہ پولیس میں بھرتی کیلئے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں ہونے والے جسمانی پیمائش کے ٹیسٹ کے دوران امیدوار کانسٹیبل شاہ نصیب کی جگہ پیمائش کروانے والا ملزم علی مجاہد گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر امیدوار کی جگہ حاضر ہو کر جعلسازی کی کوشش کی ہے جس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں