بہن بھائی اوردو بچوں سمیت چار افراد حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے

متوفی کی اگلے ہفتے شادی تھی،کھیلتے بچوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں نے روندھ ڈالا

منگل 27 فروری 2024 12:09

بہن بھائی اوردو بچوں سمیت چار افراد حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) مختلف ٹریفک حادثات میں بھائی بہن اور دو بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ بصیر پور روڑ پر گائوں چنڈور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سٹرک کنارے کھیلتے آٹھ سالہ بچے علی حسنین کو بری طرح کچل ڈالاجس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا،دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ منڈی احمد آباد میں جلاں والی روڑ پر دس سالہ بچی کنزہ دختر عمران سڑک کنارے کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل ڈالا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی،تیسرے افسوسناک واقعہ میںاین این آئی کے مطابق اختر آباد روڑ پر تیز رفتار کے باعث دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے ایک موٹر سائیکل پر سوار بیس سالہ عامر اور اسکی ہمشیرہ پچیس سالہ عظمیٰ بی بی سڑک پر گر پڑے جنہیں تیز رفتار توڑی سے لدے ٹریکٹر ٹرالے نے کچل دیا جس سے وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو جان کی بازی ہار گئے ،متوفی عامر کی اگلے ہفتے شادی تھی اسکی ناگہانی موت سے خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا،پولیس نے حادثات کی اطلاع پر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں