حجرہ شاہ مقیم، گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا ،مقدمہ درج

منگل 27 فروری 2024 22:37

ْحجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نو احی گاؤں بونگی پوہلو چاہ لدڑاں والا کے رہائشی محمد شعبان عرف شانی ولد بشیراحمد قوم لدڑجٹ کی ایک سال قبل 22 سالہ اقصی شیر عالم سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ رات بھی دونوں میاں بیوی کی لڑائی ہو گئی جس پر ملزم نے دوران لڑائی جھگڑا 30 بور پسٹل کی دو گولیاں ماری جوکہ ایک سر میں لگی دوسری بازو میں جس سے اقصی شدید زخمی ہوگئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی دیپالپور حافظ خضر زمان اور ایس ایچ او حجرہ ارسلان اعظم جوئیہ بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیک ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کرد یااورتین ملزمان کیخلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں