سالے نے بہنوئی قتل کر کے بہن کا گھر اجاڑ دیا،دوسرا بہنوئی زخمی

پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا،مقدمہ درج،واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا

بدھ 28 فروری 2024 16:26

سالے نے بہنوئی قتل کر کے بہن کا گھر اجاڑ دیا،دوسرا بہنوئی زخمی
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) سالے نے فائرنگ کر کے ایک بہنوئی موت کے گھاٹ اتار دیا دوسرا بہنوئی گولیاں لگنے سے زخمی ، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل محمود کالونی میں گھریلو ناچاقی پر طارق نامی شخص نے اپنے دو بہنوئی 33سالہ سلیم اور 37سالہ عثمان پر فائرنگ کر کے سلیم کو قتل کر دیا جبکہ گولیاں لگنے سے عثمان شدید زخمی ہو گیا مقتول اور مضروب دونوںسگے بھائی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،این این آئی کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،واقعہ گھریلو ناچاقی کی بناء پر پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں