حجرہ شاہ مقیم ، ایک شخص حادثے میں دوسرا گولی لگنے سے جاں بحق

ناظم کو قتل کیا گیا،اہل خانہ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

جمعرات 29 فروری 2024 14:22

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواہی قصبہ امین آباد کا رہائشی30سالہ ناظم ولد محمد علی اپنے گھر میں سویا ہوا تھا جو کہ اگلی صبح سر میں گولی لگنے سے اپنے بستر پر مردہ حالت میں پڑا تھا جس کے ہاتھ میں پسٹل موجود تھا، متوفی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ناظم کو قتل کیا گیاہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں،این این آئی کے مطابق دوسرے واقع میں 30سالہ ندیم احمد موٹر سائیکل پر جا رہا تھاکہ قائد اعظم چوک میں تیز رفتار ٹرالی نے اسے بری طرح ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں