اپریل تک ساہیوال ڈویژن میں 1500افراد کو روزگار مہیا کریں گے ،منیر ناز

قومی خدمت کے جذبے سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے

جمعرات 29 فروری 2024 14:22

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) ہماری فیلڈ فورس کی خدمت کے مشن ،محنت کی لگن اور جانفشانی سے پروفیشنل ازم کے تحت کیے گئے کام کی وجہ سے ساہیوال زون نے سالانہ کلوزنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 26%بزنس انکریز کیا جسکی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ پاکستان شاہد محمود چوہدری نے شاباش دی اور ساہیوال زون میں 1500آسامیوں پربے روزگار افراد کو روز گار فراہم کرنے کیلئے بھرتی کی اجازت دیدی ہے جس سے نہ صرف فیلڈ فورس بلکہ علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ساہیوال زون کے زونل ہیڈ منیر احمد ناز نے سیکٹر ہیڈ اوکاڑہ میاں محمد افضل کمیانہ کے ہمراہ سینئر صحافی وسیم احمد غوری کی قیادت میں ملنے والے وفداور این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس سال نئے جوش و ولولے کے ساتھ ایک ارب سالانہ بزنس کرنے کا عزم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں