وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں،حاجی راشد انصاری

جمعرات 28 مارچ 2024 20:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی راشد انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں (ن) لیگ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قوم کی بہتری اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے غربت مہنگائی بے روز گاری سے پریشان حال عوام کے لئے ریلیف پیکج دینا شروع کر دئیے ہیں اس سے غریب اور متوسط طبقات کے مسائل میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور اب بھی عوام سے کئے گئے وعدے مقررہ مدت میں پورے کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کام کریں گے عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا حکومت مہنگائی کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے تاکہ ان کے طرز زندگی میں تبدیلی لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی ، ترقی اور قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت کی اولین ترجیح مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو ان کی آرام دہ زندگی گزارنے کے لئے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں