زمین کے مبینہ تنازعہ پر فائرنگ ،حاملہ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) اوکاڑہ میں زمین کے مبینہ تنازعہ پر فائرنگ کے دوران حاملہ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے گاوں رسالدار میں 6 کنال اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا ۔عید کے روزمحمد اسماعیل ولد محمد اعظم کے دوست محمد اسد۔محمد اقبال ۔ محمد نواز ۔

اختر وغیرہ اسے عید ملنے اس کے گھر ائے کہ اچانک ملزمان یوسف ۔ محمد عباس وغیرہ 15/16 مسلح اتشین اسلحہ کلہاڑیاں ڈنڈے سوٹے اگئے جنہوں نے اپنے اپنے دستی اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اسد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حاملہ خاتون امنہ بی بی سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے محمد اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 984/24درج کر لیا جب کہ دوسری پارٹی نےبھی غلام یاسین ولد فتح محمد کی مدعیت میں کراس ورشن درج کرائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مقتول اسد کے ان کی لڑکی سے ناجائز تعلقات تھے جنہیں روکنے پر ملزمان نے رنج میں اکر فائرنگ کر کے غلام مصطفی کو قتل اور دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے خونی واقعہ کے 3 ملزمان احمد الئہ۔ غلام رسول اور غلام مرتضی کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ کی سائنسی بنیادوں پر تفشیش کر کے اصل حقائق سامنے لائے گی پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں