پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیپالپور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی

1200 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا،مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 23:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیپالپور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی،1200 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا،مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر LES 4379 کو عملی موتی پاکپتن روڈ پر چیک کیا گیا۔انسپکشن کے دوران بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں۔مردہ مرغیاں مارکیٹ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔سپلائرز کو موقع سے گرفتار کرکے تھانہ صدر دیپالپور میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیوں کی سپلائی کا کاروبار کرنے والے انسانی جانوں کے دشمن ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں