شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزمان کیخلاف متعدد مقدمات درج

جمعرات 18 اپریل 2024 19:13

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ آفیسر سجاد محمد خاں کی زیر قیادت پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزمان کیخلاف گھیرا مزید تنگ شراب کی بڑی کھیپ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے متعدد مقدمات درج کروا دیے۔ پیٹرولنگ پولیس پوسٹ سکھ پور سے ایس۔آئی امداد علی نے ہمراہ پیٹرولنگ پارٹی دوران سنیپ چیکنگ ملزم اللہ راہی ولد نوراحمد کو قابو کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے پیسٹل30بور بمعہ چار بولٹس برآمد کرکے تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ نمبر854درج رجسٹر کروادیا۔دوسری بڑی کاروائی کے دوران پیٹرولنگ پولیس پوسٹ چکنمبر48تھری آرسے اے۔ایس۔آئیزعامرعلی و شاہجہان نیہمراہ ٹیم دوران گشت بدنام زمانہ شراب فروش ملزمان1۔جبارحسین ولدعبدلستار2۔محمد بلال ولدرفیق کے قبضہ سے 45لیٹر شراب کی برآمدگی عمل میں لاکر تھانہ اوکاڑا کینٹ میں مقدمات نمبر176/177درج کروا دیے۔ضلع پولیس کیجانب سے ملزمان کیخلاف مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں